ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کنہیا اور عمر خالد کیخلاف مبینہ ’غداری‘ کیس میں سزا برقرار

کنہیا اور عمر خالد کیخلاف مبینہ ’غداری‘ کیس میں سزا برقرار

Thu, 05 Jul 2018 23:48:30    S.O. News Service

 نئی دہلی:5/جولائی(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) جے این یو کی اعلی سطحی جانچ کمیٹی نے یونیورسٹی کیمپس میں 9 فروری 2016 کے واقعہ کے معاملے میں عمر خالد کے اخراج اور کنہیا کمار پر لگائے گئے 10 ہزار روپے کے جرمانے کو برقرار رکھا ہے۔ جے این یو پینل نے افضل گورو کو پھانسی دینے کے خلاف احاطے میں ایک پروگرام کے معاملے میں 2016 میں خالد اور دو دوسرے طالب علموں کے اخراج اور طلبہ یونین کے اس وقت کے صدر کنہیا پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ لگایا تھا۔ اس دن مبینہ طور پر ملک ”مخالف“ نعرے بازی ہوئی تھی۔پانچ رکنی پینل نے تادیبی قوانین کی خلاف ورزی کے لئے 13 دیگر طلباء پر جرمانہ بھی لگایا تھا۔ اس کے بعد طالب علموں نے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔ عدالت نے یونیورسٹی پینل کے فیصلے کا جائزہ لینے کے لئے کیس استغاثہ سیکشن کے سامنے رکھنے کی ہدایت دی تھی۔ ذرائع کے مطابق خالد اور کنہیا کے معاملے میں پینل نے اپنا فیصلہ برقرار رکھاہے۔ایک ذرائع نے بتایا کہ کچھ طالب علموں کی جرمانہ رقم کم کر دی گئی ہے۔ متنازعہ پروگرام کے معاملے میں غداری کے الزامات پر فروری 2016 میں کنہیا، خالد اور بھٹاچاریہ کو گرفتار کیا گیا اور اب وہ ضمانت پر ہیں۔ ان کی گرفتاری پراحتجاج و مظاہرے ہوئے تھے۔ 


Share: